ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ جیل میں بندہے پاکستانی شہری

کیرالہ جیل میں بندہے پاکستانی شہری

Thu, 01 Dec 2016 13:19:33    S.O. News Service

کوچی، 30؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کیرالہ کی این آئی اے عدالت کی طرف سے بری کیا گیا ایک پاکستانی شہری ہندوستان میں اپنے ملک کے ہائی کمیشن کی طرف سے مد د کے فقدان کی وجہ سے کئی ماہ سے کیرالہ جیل میں بند ہے۔کانگریس کے ایک سینئر رکن اسمبلی پی ٹی تھامس نے آج یہ معلومات دی۔سابق لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ رہے تھامس نے بتایا کہ مقامی ممبر اسمبلی ہونے کے ناطے یہاں کے ککاناڈ ایرناکلم ضلع جیل میں جیل حکام اور قیدیوں کو دی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے کل میں نے وہاں کا دورہ کیا تھا اور اس دوران میں نے وہاں پاکستان شہری عبد القادر سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا قادر(53)ایرانی جہاز ’بروکی‘کے ان 11 ارکان کا حصہ تھا جسے گزشتہ سال جولائی میں کیرالہ کے ساحل پر روکا گیا تھا۔بہر حال، اس سال مارچ میں این آئی اے کی عدالت میں قادر سمیت 10ایرانی شہریوں والے جہاز کے عملے کے کے خلاف کوئی جرم نہیں پایا گیا،قادر ان میں واحد پاکستانی شہری تھا۔


Share: